اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب کی 3 رکنی ٹیم مجرم نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے ابوظہبی پہنچ گئی، نیب ٹیم دونوں کو پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لے گی۔
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں نقص امن کے خدشہ کے باعث نواز شریف اور مریم نواز کو یو اے ای سے ہی گرفتار کرنے اور اڈیالہ جیل میں قید نہ رکھنے کا فیصلہ، نیب ٹیم آج صبح متحدہ عرب امارات جائے گی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِاعظم نواز نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور پہنچنے پر گرفتار کرنے کے بجائے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نقص امن کے تحت نواز شریف اور مریم نواز کو بیرونِ ملک سے حراست میں لے لیا جائے گا۔
ادھر نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل بھی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سکیورٹی مسائل کی وجہ سے نواز شریف اور مریم نواز کو اٹک قلعہ میں رکھا جائے گا۔