نواز شریف اور مریم کو یو اے ای سے گرفتار کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 13 July,2018 12:59 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں نقص امن کے خدشہ کے باعث نواز شریف اور مریم نواز کو یو اے ای سے ہی گرفتار کرنے اور اڈیالہ جیل میں قید نہ رکھنے کا فیصلہ، نیب ٹیم آج صبح متحدہ عرب امارات جائے گی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِاعظم نواز نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور پہنچنے پر گرفتار کرنے کے بجائے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی۔ نیب کی تین رکنی ٹیم آج صبح یو اے ای جائے گی اور وہاں نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کیا جائے گا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گی، نقص امن کے تحت نواز شریف اور مریم نواز کو بیرونِ ملک سے حراست میں لے لیا جائے گا۔

ادھر نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل بھی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے نواز شریف اور مریم نواز کو اٹک قلعہ میں رکھا جائے گا۔