لندن: مظاہرین سے جھگڑا، مریم اور حسین نواز کے بیٹے گرفتار

Last Updated On 13 July,2018 12:23 pm

لندن: (دنیا نیوز) لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر مظاہرین کے ساتھ جھگڑے میں مریم نواز اور حسین نواز کے بیٹوں کو گرفتار کر کے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

 دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے نواسے اور پوتے کو لندن میں مظاہرین کے ساتھ جھگڑے کے الزام میں گرفتار کر لیا

گیا ہے۔

حسین اور مریم نواز کے بیٹوں جنید صفدر اور زکریا حسین کا مظاہرین کے ساتھ جھگڑا ہوا تو بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اطلاعات ہیں کہ جنید صفدر نے نوجوان کو مُکا مارا تھا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال جبکہ جنید اور زکریا کو لندن کے چیئرنگ کراس پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی قانون میں کسی کو مُکا مارنا یا دھکا دینا بھی سنگین جرم سمجھا جاتا ہے، مظاہرین نے مُکا مارنے اور تشدد کا الزام لگایا، تفتیش کے بعد الزام ثابت ہو گا تو پھر چارج کیا جائے گا۔