لاہور: (دنیا نیوز) ن لیگ کو مریم نواز کی نااہلی مہنگی پڑ گئی، الیکشن کمیشن نے این اے 127 اور پی پی 173 میں متبادل امیدوار سے نئے بیلٹ پیپرز چھاپنے کیلئے خرچہ مانگ لیا۔
مریم نواز کی نااہلی کے بعد ن لیگ نے این اے 127 میں متبادل امیدوار علی پرویز اور پی پی 173 میں عرفان کھوکھر کو ٹکٹ دیا۔ جبکہ این اے 146 پاکپتن سے رانا ارادت کو بھی شیر کا نشان متبادل امیدوار کے طور پر دیا۔ الیکشن کمیشن نے تینوں امیدواروں کو شیر کا نشان لینے کی صورت میں بیلٹ پیپرز کے اخراجات برداشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں کے بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں جن پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے لگ بھگ اخراجات آئے ہیں۔