نواز شریف نے جو بویا ہے وہ کاٹ رہے ہیں: عمران خان

Last Updated On 06 July,2018 01:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان کا کہنا ہے نواز شریف نے جو بویا ہے وہ کاٹ رہے ہیں، پاناما کو عدالت میں لے جانے کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت ہوئی، سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر فیصل جاوید، افتخار درانی مشاورت میں شریک ہوئے، جس میں ایون فیلڈ ریفرنس کے متوقع فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو فیصلے کے حوالے سے گائیڈ لائنز دیں۔