لاہور میں موسلادھا بارش، کپتان کا متاثرہ علاقوں کے دورے کا فیصلہ

Last Updated On 03 July,2018 01:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں بارش سے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ علیم خان اور دیگر رہنما بھی کپتان کے ہمراہ ہونگے۔

یاد رہے عمران خان نے انتخابی مہم چلانے کے لیے آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچا تھا مگر بارش کی وجہ سے عمران خان کی لاہور سے کراچی روانگی تاخیر کا شکار ہے، بارش کے وجہ سے عمران خان کا جہاز لاہور سے ٹیک آف نہ کر سکا۔

عمران خان کراچی میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 243 کے علاوہ پی ٹی آئی کے امیدواروں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، علی زیدی، سیف الرحمن کے حلقوں میں بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ عمران خان ضلع غربی اور ضلع جنوبی میں اپنے امیدواروں عطاء اللہ، فیصل واڈا، ڈاکٹرعارف علوی، شکورشاد، خرم شیرزمان سمیت دیگرپارٹی رہنماؤں کے ہمراہ انتخابی حلقوں کا دورہ اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔

شہبازشریف اوربلاول بھٹو کے بعد عمران خان انتخابی مہم کے سلسلے میں لیاری بھی جائیں گے، جہاں وہ پی پی سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے پارٹی امیدوارشکورشاد کے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔