نگران وزیراعظم کا آج دورہ کراچی، امن وامان اجلاس کی صدارت کرینگے

Last Updated On 20 June,2018 11:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم ناصرالملک آج کراچی کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران وہ بانی پاکستان قائداعظم کے مزار پر حاضری دینے کے علاوہ امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں نگران وزیراعظم ناصرالملک آج سندھ کے دارالحکومت کراچی کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران نگران وزیراعظم امن و امان کی صورتحال، شفاف انتخابات کیلئے اداروں کے باہمی تعاون سمیت معاملات کا منعقدہ اجلاس میں جائزہ لیں گے۔ نگران وزیراعظم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری بھی دیں گے۔