حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو اسلام آباد میں بڑا جھٹکا

Last Updated On 31 May,2018 05:49 pm

لاہور( ویب ڈیسک) رہنما مسلم لیگ ن چوہدری اشرف گوجر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی، چوہدری اشرف گوجر ایڈووکیٹ کی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں چوہدری اشرف گجر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری اشرف گوجر ن لیگ کے ٹکٹ پر اسلام آباد سے قومی اسمبلی کا ضمنی الیکشن لڑ چکے ہیں۔ چوہدری اشرف گجر اس سے قبل ن لیگ کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔ چودھری اشرف گوجر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر بھی رہے ہیں

چوہدری اشرف گجر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف ممبئی حملوں سے متعلق بیان پارٹی چھوڑنے کی وجہ بنا، میاں نواز شریف نے عدلیہ فوج اور نیب جیسے اداروں کی تضحیک کی ہے۔