اہم سیاسی رہنماء تحریک انصاف میں شامل

Last Updated On 31 May,2018 04:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انتخابات 2018 کی آمد آمد، سیاسی وفاداریاں تیزی سے بدلنے لگیں، سیاسی پنچھی ن لیگ کی منڈیر سے اڑ کر پاکستان تحریک انصاف کے چوبارے پر پہنچنے لگے۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی آغا امتیاز علی خان بابر اور سابق رکن قومی اسمبلی نے بھی عمران خان سے ملاقات کی، جبکہ تھل جیکب آباد کے طارق خان کھوسو بھی بنی گالہ آئے۔ تمام رہنمائوں نے چیئرمین سے ملاقات میں باضابطہ طورپر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے چیئرمین کی قیادت ان کے ویژن اور جماعت کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین عمران خان نے تمام رہنمائوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں جماعت میں خوش آمدید کہا۔

 

اس سے قبل رحیم یار خان سے ن لیگی ایم پی اے رئیس محبوب نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ ایم پی اے رئیس محبوب نے بنی گالہ پر اپنے بیٹے کے ہمراہ عمران خان، جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔