حکومت کا ہارٹی کلچر ایکسپورٹ پر 4 فیصد مالی معاونت کا اعلان

Last Updated On 31 May,2018 04:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے ہارٹی کلچر ایکسپورٹ پر 4 فیصد مالی معاونت کا اعلان، نائب صدر ایف پی سی سی آئی کے مطابق سہولت آئندہ تین سال کے عرصے کے لیے دی گئی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے برآمدی پیکج میں ہارٹی کلچر ایکسپورٹ پر 4 فیصد مالی معاونت کا اعلان، پھلوں اور سبزیوں کی برآمد پر فریٹ آن بورڈ ویلیو پر 4 فیصد مالی معاونت دی جائیگی۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی وحید احمد کے مطابق یہ سہولت آئندہ تین سال کے عرصے کے لیے دی گئی ہے۔ غیر روایتی 150 مارکیٹس کو ایکسپورٹ پر اضافی 2 فیصد مالی معاونت فراہم کی جائیگی۔

وزیراعظم کے ایکسپورٹ پیکج میں ہارٹی کلچر ایکسپورٹ پر 4 فیصد معاونت کسی بھی سیکٹر کو دی جانے والی مالی مراعات کی بلند ترین شرح ہے۔ وحید احمد کا کہنا ہے کہ مالی معاونت کی فراہمی ہارٹی کلچر سیکٹر کی ایکسپورٹ بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔