ترقی جمہوری یا آمرانہ دور میں ہوئی، عوام خود موازنہ کریں: مریم اورنگزیب

Last Updated On 31 May,2018 06:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2013 میں حکومت سنبھالی تو ملک بدحالی کا شکار تھا، عوام خود فیصلہ کریں ترقی جمہوری دور میں ہوئی یا آمرانہ دور میں، 5 سال میں عوام کو ترقی کرتا پاکستان دے کر جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے بجلی بحران ختم کیا، وافر مقدار میں بجلی نظام میں شامل کی۔ 2013 میں جب حکومت سنبھالی تو ملک بد حالی کا شکار تھا۔ 5 سال میں ترقی کرتا پاکستان دے کر جا رہے ہیں، جمہوری دور میں ترقی ہوئی یا آمرانہ دور میں،عوام خود موازنہ کر لیں۔ ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو تمام اداروں کو اکٹھے چلنا ہو گا۔ جس طرح دس سال مکمل ہوئے یقین ہے ہردورجمہوری ہوگا،مریم اورنگزیب نے امید ظاہر کی کہ اگلی حکومت ترقی کا سفرجاری رکھے گی۔