الیکشن 2018، پیپلز پارٹی کا فنکاروں کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ

Last Updated On 22 May,2018 04:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی نے انتخابات 2018 میں اپنی کامیابی یقینی بنانے کیلئے فنکاروں کو بھی سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔ اداکار قیصر نظامانی، ایوب کھوسو، ساجد حسن اور گل رعنا پیپلزپارٹی کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔

قیصر نظامانی اور ساجد حسن ڈیفنس، کلفٹن کے علاقوں سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ایوب کھوسو کو گلشن اقبال سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گل رعنا خواتین کی مخصوص نشست پر پیپلزپارٹی کی امیدوار ہونگی۔  پیپلز پارٹی نے فنکاروں کو الیکشن مہم کیلئے گرین سگنل دے دیا۔