اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، کونسل آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، چاروں وزرائے اعلی اور وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی شرکت متوقع ہے۔
کونسل 2043 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے سکتی ہے، وفاق اور اس کے ادارے ایک ہزار 13 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کریں گے۔