لاہور: (دنیا نیوز) بجٹ آتے ہی جہاں ٹیکسوں میں اضافے کے باعث مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کا شور اٹھتا ہے وہاں عوام خصوصا خواتین کے دلچسپ تبصرے بھی سننے کو ملتے ہیں جنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میک اپ مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔
بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمار ہوگی اور مہنگائی کی نئی لہر اٹھے گی یا عوام کو ریلیف ملے گا۔ آٹے، دال، چینی کے بھاؤ کا تو سب کو ہی انتظار رہے گا لیکن خواتین کو تو بجٹ میں بناؤ سنگھار کی چیزوں سے سروکار ہے اس لئے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے خواتین نے حکومت سے پہلے ہی اپیل کر ڈالی کہ میک اپ کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔
معروف ماڈل مہرین سید کا کہنا ہے کہ میک اپ خواتین کی ضرورت ہے اسلئے اس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔ دیگر خواتین کا بھی ماننا ہے کہ میک اپ ان کا بنیادی حق ہے، حکومت کو چاہئے کہ بجائے قیمتیں بڑھانے کےمزید کم کرے۔