لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ اپنی اہلیہ کے پاس وقت گزاروں۔
سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کا لندن میں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ بیگم کلثوم کافی کمزور ہو گئی ہیں، ان کی ریڈیو تھراپی ہو رہی ہے، ان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔
نواز شریف نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ اپنی اہلیہ کے پاس وقت گزاروں۔ وکیل نے حاضری کے استثنیٰ کے حوالے سے ابھی آگاہ کرنا ہے، استثنیٰ مل گیا تو دو چار دن یہاں رہ لوں گا لیکن اگر احتساب عدالت نے بلایا تو واپس چلے جائیں گے۔