حمزہ شہباز لندن روانہ، کلثوم نواز کی عیادت کریں گے

Published On 05 Jan 2018 09:32 PM 

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں حمزہ شہباز لندن روانہ ہو گئے۔ وہ لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

میاں حمزہ شہباز نجی ایئر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوئے۔ میاں حمزہ شہباز دوحہ سے لندن پہنچیں گے جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

ان کے ترجمان کے مطابق میاں حمزہ شہباز کا دورہ نجی نوعیت کا ہے۔ وہ ایک ہفتے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔