لندن میں زیرِ علاج بیگم کلثوم نواز کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی، انھیں روٹین کے چیک اپ کیلئے ہسپتال لایا گیا تھا جہاں طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹروں نے انہیں دوبارہ داخل کر لیا، اس موقع پر حسین اور حسن نواز بھی موجود تھے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے تمام ٹیسٹ دوبارہ ہوں گے
شریف فیملی ذرائع کے مطابق ٹیسٹوں کے نتائج کے بعد ہی بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ بتایا جا سکے گا۔ دوسری جانب نواز شریف نے بیگم کلثوم نواز کو ٹیلی فون کیا اور اہلیہ کی خیریت دریافت کی۔ دونوں کے درمیان پانچ منٹ تک گفتگو ہوئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز نے اپنے خاوند نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ خیال رہے کہ کینسر کے باعث بیگم کلثوم نواز کے چھ کیموتھراپی سیشنز ہو چکے ہیں۔