سابق وزیر اعظم کی اتوار کو واپسی مؤخر، نواز شریف اور مریم نواز اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گے، بیگم کلثوم نواز کے بعض اہم طبی ٹیسٹ سابق نواز شریف کی واپسی میں تاخیر کا سبب بنے، ذرائع کا دعویٰ۔
لندن: (دنیا نیوز) نواز شریف اور مریم نواز نے اتوار کو لندن سے پاکستان واپسی کیلئے روانہ ہونا تھا۔ تاہم، اب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔ کلثوم نواز کے مزید ٹیسٹ آئندہ ہفتے ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام کے ذریعے بتایا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کو تیسری کیمو تھراپی کے بعد اب تک کے علاج کے نتائج جانچنے کیلئے مختلف ٹیسٹ کروانے کیلئے ایک بار پھر گھر سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Brought Ami to the hospital for her PET CT & Gallium scan after her 3rd chemo to assess the response to the treatment. Allah-u-Shafi. pic.twitter.com/z8u8N3d1oe
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 8, 2017