مریم اورنگزیب کا ویمن ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب

Last Updated On 14 April,2018 09:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) میں نے ہمیشہ محترمہ فاطمہ جناح کو قائداعظم کے ساتھ کھڑے دیکھا ہے، مریم اورنگزیب کا تقریب سے خطاب، یہاں پر اگر کوئی خاتون کسی کیساتھ چلے تو اسے سیاسی رنگ دیا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں ویمن ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کے بارے میں بات کرنا ایک فیشن بن گیا ہے۔ خواتین کے حقوق کے حوالے سے تقریبات دیہی علاقوں میں بھی ہونی چاہیں تاکہ دیہی علاقوں کی خواتین بھی اپنے حقوق سے آگاہ ہوں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ویمن ڈے پر ہم سب جذباتی ہو جاتے ہیں، اس طرح کی تقاریب کا انعقاد ان علاقوں میں ہونا چاہیے جہاں پر خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ پاکستان میں غربت کیوجہ سے اکثر لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دور میں خواتین پر تشدد اور جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں اس کیوجہ تعلیم سے دوری ہے۔ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے مضمون نصاب میں بھی شامل کیے ہیں، جس سے مستقبل میں بہتری آئے گی۔ ہمیں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے بحثیت قوم ملکر اس کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔