نقیب کیس، 10 دن میں انصاف نہ ملا تو کراچی میں گرینڈ جرگہ بلائیں گے: سراج

Published On 21 Jan 2018 06:08 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) سراج الحق نے راؤ انوار پر ماورائے عدالت اقدامات کے الزام اور نقیب محسود کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں 10 دن میں انصاف نہ ملا تو کراچی میں گرینڈ جرگہ بلائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں نقیب کے قتل پر لگائے گئے تعزیتی کیمپ پہنچے، علاقہ مکینوں سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی ملک میں شہریوں کو اس طرح سے قتل نہیں کیا جاتا، نقیب اللہ محسود کا قصور کیا تھا؟ مطالبہ کرتے ہیں کہ جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے اور رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کی جائے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو قتل کرنا اس کرپٹ پولیس افسر کا مشغلہ ہے، ملک میں جنگل کا قانون ہے، کراچی میں 184 مقابلوں میں 424 بے گناہوں کو قتل کیا گیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ پرامن اور محب وطن شہری تھا۔ قاتلوں کو سزا نہ ہوئی تو سمجھیں گے کہ حکومت خود بے گناہوں کے قتل میں ملوث ہے۔