نیب ریفرنسز: نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پیش

Last Updated On 02 April,2018 02:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پیش ہو گئے، سینیٹر پرویز رشید اور دیگر لیگی رہنما بھی ہمراہ ہیں۔

 احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔ وکیل خواجہ حارث نے واجد ضیاء پر حرح کرتے ہوئے پوچھا کہ گلف سٹیل کے حصص بیچنے کے معاہدے کی تصدیق کرائی ؟ جس پر واجد ضیاء نے جواب دیا کہ ہم نے صرف پیش کی گئی دستاویزات کو دیکھا، الگ سے تصدیق نہیں کرائی، گلف سٹیل ملز کے 75 فیصد حصص بیچنے کی بھی علیحدہ تصدیق نہیں کرائی۔

خواجہ حارث نے سول کیا گلف سٹیل ملز کی تشکیل سے متعلق کوئی تصدیق کی تھی ؟ واجد ضیاء نے جواب دیا کہ طارق شفیع سے گلف سٹیل ملز کی تشکیل سے متعلق پوچھا تھا ، طارق شفیع کوئی دستاویزات فراہم نہ کر سکے، گلف اسٹیل ملز کے قیام سے متعلق دستاویزات کیلئے یو اے ای کو خط لکھا تھا لیکن لکھے گئے ایم ایل اے کا جواب تاحال موصول نہیں ہوا، 1978 کے معاہدے سے متعلق شہباز شریف اور طارق شفیع سے پوچھا تھا۔

خواجہ حارث نے سوال کیا کہ گلف اسٹیل ملز کے کسی شراکت دار اور فروخت کنندہ سے رابطہ کیا ؟ واجد ضیا نے جواب دیا کہ شہباز شریف اور طارق شفیع سے پوچھ گچھ کے لیے رابطہ کیا، شہباز شریف اور طارق شفیع کے علاوہ کسی اور سے رابطہ نہیں کیا۔