واجد ضیا خود ہمارے حق میں گواہی دیں گے، مریم نواز

Last Updated On 29 March,2018 10:47 am

لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ واٹس ایپ زدہ جے آئی ٹی کا پہلے طے شدہ ایجنڈے کے تحت ایک کمرے میں بیٹھ کر رپورٹ تیار کرنا آسان ہے مگر عدالتوں میں ان چالاکیوں کا دفاع کرنا ناممکن ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ میں نے کہا تھا کہ مخالفین چند دن انتظار کریں، واجد ضیا خود ہمارے حق میں گواہی دے کر جائیں گے، جھوٹ کی عمر چھوٹی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ زیدہ جے آئی ٹی کا پہلے طے شدہ ایجنڈے کے تحت ایک کمرے میں بیٹھ کر رپورٹ تیار کرنا آسان ہے مگر عدالتوں میں ان چالاکیوں کا دفاع کرنا ناممکن ہے۔