سوات :نواز شریف جلسے میں شرکت کیلئے مالم جبہ پہنچ گئے

Last Updated On 01 April,2018 03:27 pm

مریم نواز ، کیپٹن (ر) صفدر اور پرویز رشید بھی ان کے ساتھ ہیں ، پنڈال کو رنگ برنگے پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا

سوات (دنیا نیوز ) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز سوات میں جلسے میں شرکت کیلئے سوات پہنچ گئے ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر ، پرویز رشید بھی ان کے ساتھ ہیں۔ نواز شریف آج سوات میں ہونے والے جلسے سے کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔