ایوان بالا کی گیلری میں وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے اور ایم این اے حامد الحق میں جھگڑا ہو گیا، پی ٹی آئی رہنما کے الزام عائد کیا ہے کہ ان کا گلا دبانے کی کوشش کی گئی۔ حامد الحق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ گیلری سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے لوگ بھی نعرے لگا رہے تھے، نتائج کے بعد میں نے بھی عمران خان کا نعرہ لگایا، جس کے بعد پیچھے بیٹھے شخص نے میرا گلا دبایا، میں نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی۔
حامد الحق کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ گلو بٹوں نے جیسا سلوک کیا گیا، منتخب چیئرمین سے بھی گزارش کروں گا کہ وہ نوٹس لیں، انہوں نے بتایا کہ گلا دبانے پر میں نے اپنے دانتوں سے اس کے ہاتھ پر کاٹا، اگر وزیرِ اعظم کا بیٹا ہے تو اس کے ہاتھ پر نشان ہو گا۔