وزیر ریلوے سعد رفیق کیخلاف کرپشن تحقیقات کا آغاز

Last Updated On 15 March,2018 11:32 pm

نیب کے انسداد بدعنوانی اقدامات، وزیر ریلوے سعد رفیق کیخلاف کرپشن شکایت کی تحقیقات شروع کردیں۔ وزیرریلوے سعدرفیق کے خلاف ٹنڈوآدم سے روہڑی تک کمپیوٹربیسڈ انٹرلاک سسٹم کی تنصیب میں بدعنوانی کی شکایت کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاویداقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، نیب کرپشن کو ختم کرنا اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے اور اس کیلئے قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے۔

سربراہ نیب نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب وسان پر آمدن سے زیادہ اثاثوں کا الزام اور وزیر قانون کے پی اور دو ایم پی ایز کا بھی نام فہرست میں شامل کیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی، ایم پی ایز ضیاءاللہ بنگش اور امجد آفریدی کے خلاف غیرقانونی تقرریوں، رشوت خوری اور آمدن سے زائد اثاثوں کی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔