کراچی: قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا لیاری میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

Last Updated On 14 March,2018 03:15 pm

کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار ملزمان اور دہشت گردوں نے ایک بار پھر پنجے گاڑنا شروع کر دئیے، رینجرز اور پولیس بھی ان کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہے۔ رینجرز اور پولیس نے لیاری کےعلاقے ذکری پاڑہ میں کارروائی کی جس کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوفیں برآمد ہوئی ہیں۔

اس سے قبل گینگ وار ملزموں نے لیاری کے علی محمد محلے میں گشت پر مامور رینجرز اہلکاروں پر حملہ کر دیا ۔ دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں کے خلاف دستی بموں اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکارشہید اور تین زخمی ہو ئے ۔ رینجرز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا ، اسکے قبضے سے دستی بم، تین اعوان بم اور ایک نائین ایم ایم پستول ملا ہے ۔ مقابلے کے بعد فرار ہونے والوں کی تلاش کے لئے پولیس اور رینجرز نے علاقے کی ناکہ بندی کر لی۔