کراچی: فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، خودکش جیکٹس، اسلحہ برآمد

Published On 02 Jan 2018 11:50 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

بلدیہ ٹاؤن قائم خانی کالونی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کیا۔ اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔ جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔



ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے کچھ ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے سے 2 خودکش جیکٹس، 2 آئی ای ڈیز، بلاک بم،2 ایس ایم جی رائفلز، ایک 9 ایم ایم پستول، دھماکہ خیز مواد اور گولیاں برآمد کی گئیں۔



ملزمان شہر میں دہشتگردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو شناخت و دیگر قانونی چارہ جوئی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران رینجرز اور سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔