کراچی: سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع

Published On 09 Jan 2018 05:04 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کر دی۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظور کر لی۔

رینجرز کو سندھ بھر میں امن و امان کے قیام کیلئے ضروری کارروائیاں کرنے کے خصوصی اختیارات حاصل ہیں جو 10 جنوری کو ختم ہو رہے ہیں۔ رینجرز اختیارات کی مدت میں توسیع کی منظوری دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ رینجرز کراچی آپریشن اور امن کیلئے اچھا کام کر رہی ہے۔ اور کراچی میں امن ملک بھر میں امن کیلئے ناگزیر ہے۔