کراچی: دکان میں متحدہ لندن کے کارندوں کا چھپایا اسلحہ برآمد

Published On 06 Feb 2018 10:34 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز کے ایکشن کے دوران دہشتگردی کے لئے دکان میں چھپایا گیا اسلحہ پکڑا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے کارندوں نےچھپایا تھا۔

انٹیلی جنس بنیاد پر رینجرز نے نیو کراچی سیکٹر الیون ایف میں کارروائی کے دوران ایکن مارکیٹ کی دکان میں چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں 4 ایس ایم جیز، پوائنٹ 223 رائفل، پوائنٹ 222 رائفل، ایک 45 بور ویپن، ایک ایم 16 رائفل، موڈیفائیڈ 30 بور ویپن اور 7 ایم ایم رائفل بھی شامل ہے۔ اسلحہ کے ساتھ ساڑھے چودہ ہزار مختلف راؤنڈز بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق، اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے کارندوں نے کراچی میں دہشتگردی کے لئے چھپایا تھا۔ رینجرز اسلحہ چھپانے والے دہشت گردوں کی تلاش میں سرگرم ہے۔