فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر نے ملٹری براس بینڈ کا مقابلہ جیت لیا

Published On 20 Dec 2017 07:39 PM 

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی بینڈ کے رنگا رنگ مقابلوں کی اختتامی تقریب فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ 15 رجمنٹل سینٹرز، 19 انفنٹری بٹالینز، پاک نیوی اور رینجرز کے بینڈز نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر نے ملٹری براس بینڈ 2017ء کا مقابلہ جیت لیا۔ آرمی چیف نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔