کراچی: (دنیا نیوز) تھرپارکرمیں پاکستان ہندو کونسل اور ہنر فاؤنڈیشن کی جانب سے ہیلتھ کیئر سکلزپروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔
ہیلتھ کیئر سکلزپروگرام میں 500 تک طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پرمنتخب کیا جائے گا، طلبہ کو ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ، ٹریڈیشنل برتھ اٹینڈنٹ اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن کے کورسز کرائیں جائیں گے، ہیلتھ کیئر سکلزپروگرام میں میٹرک پاس طلبہ داخلہ کے اہل ہوں گے۔
ہیلتھ کیئر سکلز پروگرام میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 فروری ہے، ہیلتھ کیئر سکلزپروگرام میں کامیاب طلبہ کی کلاسز پریم نگراسلامکوٹ تھرپارکر میں ہوں گی۔