خیبر پختونخوا میں ہزاروں ہنرمند طلبہ بیروزگار، احساس ہنرپروگرام شروع کرنے کی تیاریاں

Published On 22 November,2024 10:11 am

پشاور : (دنیانیوز) خیبر پختونخوا میں ہزاروں ہنر مند طلبہ کے بیروزگار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، صوبائی حکومت نے احساس ہنر پروگرام شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل اداروں سے فارغ التحصیل طلبہ روزگارکے لئے در در پھرنے پر مجبورہیں ، دستاویز کے مطابق ہرسال فارغ التحصیل 40 ہزار طلبہ میں سے30 ہزار بے روزگار ہیں ، فارغ ہونے والے طلبہ میں 70 فیصد روزگار کی تلاش میں سرگرداں ہیں ، خیبر پختونخوا حکومت کی احساس ہنر پروگرام شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردیں ۔

دستاویز کے مطابق 107 ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کالجوں سےفارغ التحصیل طلبہ کی تربیت کا فیصلہ کیا گیا ہے، احساس ہنر پروگرام کےلیے مجموعی طور پر 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ 

احساس ہنر پروگرام رواں سال یکم دسمبر سے شروع کیا جائیگا، احساس ہنر پروگرام کی منظوری صوبائی کابینہ نے دیدی ، پروگرام کا مقصد تربیت نوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرنا ہے ۔