ملتان: (دنیا نیوز) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سے ڈھائی کروڑ کے 29 ہزار انسولین انجکشن چوری کے معاملہ پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے سی ای او ہیلتھ اور ڈی ایچ او کو معطل کر دیا۔
چند دن قبل ڈی ایچ او ملتان ڈاکٹر ذیشان نے دفتر سے 29 ہزار انسولین کے انجکشن چوری کرنے پر ڈسپنسر، چوکیدار اور سینٹری ورکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے واقعہ کی انکوائری ہونے تک سی ای او ہیلتھ اور ڈی ایچ او کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کرکے فوری رپورٹ کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔