ملتان: خصوصی پولیو مہم کا آغاز، 10لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

Published On 03 June,2024 09:58 am

ملتان: (دنیانیوز) ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام خصوصی پولیو مہم کا 3 جون سے آغاز ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے شہباز شریف ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کاکہنا ہے کہ تین روزہ مہم کے دوران 10 لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر قطرے پلائے جائیں گے، محکمہ صحت کی جانب سے 4 ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، اس حوالے سے تمام ہسپتالوں ،ڈسپنسری، بس سٹینڈ ، ویگن سٹینڈ اور ریلوے سٹیشن پر خصوصی کیمپ قائم کئے جائیں گے، پولیو مہم کے دوران معلومات و شکایت کیلئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔