ملتان: (دنیا نیوز) گرمی کی شدت بڑھنے سے بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا، ملتان کے ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا۔
نشتر ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں خسرہ کے 16 مریض رپورٹ ہوئے، نشتر ہسپتال میں گیسٹرو کے 73 مریض رپورٹ ہوئے۔
نشتر ہسپتال میں خسرہ کے اب تک مریضوں کی کل تعداد 129 ہے جبکہ آج 16 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔