ملتان: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں خصوصی اقتصادی زون بنائیں گے۔
ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، ہم نے تعلیم اور انفراسٹرکچر کیلئے بہت کام کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، پسماندہ علاقوں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے۔