لاہور: (دنیانیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیہ سے دوبچے جاں بحق جبکہ 605 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
سموگ اور خشک سردی کے باعث نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 177 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ کوئی بچہ جاں بحق نہیں ہوا۔
لاہور میں نمونیہ کے مجموعی کیسز کی تعداد 3520 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 15ہزار 130 ہو گئی ، صوبے میں نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 316 ہوگئی ہے۔
لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں ، چلڈرن ، جناح ، سروسز، جنرل اور گنگا رام ہسپتال میں بھی سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں ۔
عام مارکیٹ میں نمونیہ ویکسین اور ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ڈائریکٹر سی ڈی سی کاکہنا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں۔