عارف والا: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، 2 ساتھی فرار

Published On 05 February,2024 01:34 am

عارف والا: (دنیا نیوز) عارف والا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

عارف والا کے علاقے قبولہ سبزی منڈی میں 4 ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ملزموں کا تعاقب شروع کر دیا، اس دوران ملزموں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے 2 ڈاکو موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، مرنے والے ملزموں نے چند روز قبل قبولہ میں دوران واردات دکاندار کو قتل کیا تھا، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔