فیصل آباد: (دنیانیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایف ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فیصل آباد سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور کھیلوں کی سہولتوں کاجائزہ لیا، محسن نقوی نے سنوکر اور بیڈ منٹن کھیلی، صوبائی وزراء عامر میر، ڈاکٹر جاوید اکرم اور مشیر وہاب ریاض نے بھی سنوکر، بیڈ منٹن اور لانگ ٹینس کھیلی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جم،بیڈ منٹن کورٹ،سکوائش کورٹ، سوئمنگ پول، ٹیبل ٹینس روم، سنوکر روم، لانگ ٹینس کورٹ اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے بنائے گئے کورٹس کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے جم میں ایکسرسائز کے لئے جدید مشینیں فراہم کرنے کے اقدام اور سپورٹس کمپلیکس کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی، انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کے لان میں پودا بھی لگایا۔
صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، مشیر وہاب ریاض، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر فیصل آباد، آر پی او فیصل آباد،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری صحت، سی پی او فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔