اوکاڑہ: 5 مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کر قیمتی سامان، سونا اور نقدی لوٹ لی

Published On 05 February,2024 05:16 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں 5 ڈاکو گھر میں داخل ہو کر قیمتی سامان، سونا اور نقدی لوٹ کر بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں 5 نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور اسلحہ کے زور پر 12 تولے سونا، 8 ہزار ڈالر، 4 ہزار پاؤنڈ اور 80 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے۔

واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی شروع کر دی، متاثرہ فیملی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔