کراچی: (دنیا نیوز) سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی کے کارڈیالوجسٹ کا کارنامہ، پہلی مرتبہ ایک روز کے نومولود بچے کے دل کی کامیاب سرجری کر دی۔
کامیاب سرجری پر نگران وزیرصحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے ڈاکٹر ارجمند اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ 36 گھنٹوں پر محیط دل کی الٹی شریانوں کی درست سرجری اپنی نوعیت کا منفرد آپریشن تھا۔
ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ بچے کی کامیاب سرجری پر ڈاکٹر ارجمند اور سٹاف مبارکباد کا مستحق ہے، سندھ کے شعبہ صحت میں ترقی کیلئے ڈاکٹرارجمند اور ان کی ٹیم جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔
نگران وزیرصحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ قابل ڈاکٹرز ہی سندھ کے شعبہ صحت کی اصل شناخت ہیں۔