سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے

Published On 18 October,2023 01:51 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، شرجیل کھرل کو ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی سندھ کراچی تعینات کر دیا۔

حکومت کی جانب سے سندھ پولیس میں ڈی آئی جیز کی سطح کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، اقبال دارا کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی لگا دیا گیا، احمد نواز ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی تعینات کر دیئے۔

ذوالفقار لاڑک ڈی آئی جی سپیشل برانچ، آصف اعجاز شیخ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، فداحسین مستوئی ڈی آئی جی ٹریفک حیدرآباد جبکہ مقدس حیدر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کراچی تعینات کر دیئے گئے۔