کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 3 ڈاکو ہلاک

Published On 18 October,2023 01:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی کے علاقے نیپئر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا ہے کہ نیپئر کے علاقے میں عید گاہ پولیس نے موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ملزمان کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہو گئے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے ملزمان کا پولیس نے تعاقب کیا تو فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزم گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے، ہلاک ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔