سندھ پولیس کی کراچی اور حیدر آباد میں کارروائیاں، 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

Published On 18 October,2023 07:07 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی اور حیدر آباد میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

کراچی کے علاقے خیابان عباسی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، کورنگی میں بھی فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے سٹریٹ کرائمز میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

سٹیل ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 54 بوری چھالیہ اندرون سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کر لیا، ادھر حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا ہے، گرفتار ملزم کی شناخت علی حسن عرف توتلا کے نام سے ہوئی ہے۔