کراچی میں ڈینگی کے وار جاری، 1 ہزار 66 کیسز رپورٹ

Published On 12 September,2022 08:33 pm

کراچی:(دنیا نیوز) شہر کراچی میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، رواں ماہ ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی اور اب تک ایک ہزار 66 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

وزیر صحت عذرا پیچوہو نے بتایا کہ جنوری، فروری، مارچ، اپریل اور اگست میں ایک ایک فرد ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہوا، رواں سال ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 9 ہوگئی، جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔

سب سے زیادہ متاثر خلع شرقی ہے جہاں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ضلع وسطی، ملیر اور جنوبی میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا، رواں برس کراچی میں تین ہزار 273 کیسز رپورٹ ہوئے۔