لاہور:)دنیا نیوز) عوام کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کیلئے لاہور شہر کے سوئمنگ پولز بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور نے شہر کے سوئمنگ پولز بند کرنے کے احکامات جاری کئے، ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی گئی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے واپڈا ٹاؤن کے اطراف دکانوں پر ڈینگی ایس اوپیز کا جائزہ لیا۔
ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات نہ کرنے پرٹائر شاپ مالک کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا گیا، دکان کے باہر پڑے ہوئے ٹائر بھی ضبط کرلیے گئے۔