نیو یارک: (دنیا نیوز) غریب ممالک کو کورونا ویکسین فراہم کرنے والے گروپ گاوی الائنس نے اپریل سے جون کے درمیان کوویکس کے تحت ویکسین کی تقسیم کا شیڈول جاری کردیا۔
گاوی الائنس کے اعلامیہ کے مطابق برازیل، میکسیکو، فلپائن، جنوبی افریقا اور یوکرائن کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین دی جائے گی۔ چار ماہ کے دوران 47 ممالک میں 1 کروڑ 41 لاکھ خوراکیں تقسیم ہونگی۔
یاد رہے کہ گاوی الائنس امیر ملکوں کا گروپ ہے جو ڈبلیو ایچ او کی وساطت سےغریب ملکوں کو کورونا ویکسین مفت فراہم کرتا ہے۔