کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لوگو تبدیل کرنے کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں جس پر ائیرلائن ترجمان کا وضاحتی بیان سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کے لوگو اور طیارے کے ڈیزائن میں تبدیلی کی افواہیں درست نہیں ہیں۔
ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کی کہ ایئر لائن کا اپنے معروف لوگو یا اپنے طیاروں کی شکل تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئر لائن کا لوگو وہی رہے گا۔ لوگو یا ہوائی جہاز کے ڈیزائن میں کسی بھی تبدیلی کے لیے ایئر لائن کے بورڈ اور سرکاری حکام سے منظوری لینا ضروری ہوتا ہے۔
مزید برآں، بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پی آئی اے کے طیاروں کے ٹیل فلیگ یا مجموعی ڈیزائن میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔