رباط : ( ویب ڈیسک ) مراکش کی فٹبال ٹیم کے معروف کھلاڑی سفیان بوفال کی والدہ کے انتقال کی خبریں جھوٹ نکلیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مراکشی فٹبالر سفیان بوفال کی والدہ کے انتقال کی خبر زیر گردش ہے جس پر سادہ لوح صارفین کی جانب سے افسردہ ردعمل کا اظہار کیا گیا، تاہم یہ خبر محض افواہ نکلی۔
سفیان بوفال کے بھائیوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنی والدہ کے حوالے سے وائرل خبر کی تردید کی ہے اور اور اپنے پیغام میں انہیں صحت مند قرار دیا ہے۔
دوسری جانب انگلش میڈیا کے مطابق بوفال کی والدہ قطر کے ایک ہسپتال میں سرجری کیلئے داخل تھیں اور وہ کامیاب سرجری کے بعد پیرس پہنچ چکی ہیں۔