ابوجہ : ( ویب ڈیسک ) نائجیریا کے معروف اسلامی سکالر شیخ ابراہیم زکزاکی کے انتقال کی خبریں غلط نکلیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیرین اسلامی سکالر شیخ ابراہیم زکزاکی کی بیٹی بدیعہ زکزکی نے اپنے والد کے انتقال سے متعلق ٹوئٹر پر شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر شیخ ابراہیم زکزاکی کی بیٹی سے منسوب پیج کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے انتقال کے بارے میں ایک ٹویٹ سامنے آئی تھی۔
واضح رہے کہ شیخ ابراہیم زکزکی نائیجیریا کے ایک عالم ہیں، نائجیریا کی ایک عدالت نے انہیں چھ سال قید کاٹنے کے بعد گزشتہ سال رہا کیا ۔